ہفتہ 29 اگست 2026 - 21:06
ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

حوزہ/مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام سرگودھا پنجاب میں جشنِ صادقینؑ اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے علمی و تبلیغی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں ضلع سرگودھا کی تحصیلوں بھیرہ، بھلوال، کوٹ مؤمن اور شاہپور سے مبلغینِ امامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں سیرت، فقہ، تجوید اور حالاتِ حاضرہ پر علمی نشستیں ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام سرگودھا پنجاب میں جشنِ صادقینؑ اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے علمی و تبلیغی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں ضلع سرگودھا کی تحصیلوں بھیرہ، بھلوال، کوٹ مؤمن اور شاہپور سے مبلغینِ امامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی تقریب: ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

ورکشاپ میں سیرت، فقہ، تجوید اور حالاتِ حاضرہ پر علمی نشستیں ہوئیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ملک نصیر حسین (مہتمم دارالعلوم محمدیہ سرگودھا) نے مبلغین امامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغِ دین محض احکام کا بیان نہیں، بلکہ انسان کی فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت ہے۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی تقریب: ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ قرآنی اصول "ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ" کے مطابق حکمت، حسنِ اخلاق اور مخاطب کی فکری سطح کا لحاظ تبلیغِ اہل بیتؑ کی بنیاد ہے۔ امام جعفر صادقؑ کا مکتب اسی اصول کی عملی تفسیر ہے، جہاں علم کی نشر و اشاعت کے ساتھ کردار سازی اور معاشرتی ذمہ داری بھی مطلوب رہی۔ انہوں نے ہفتہ وحدت کو بھی اپنی گفتگو کا موضوع قرار دیا۔

ممتاز قاری مولانا رجائی نے تجوید قرآن کی ضرورت و اہمیت کے بیان اور چند عملی مشقوں کے ذریعے تجوید کے بعض قواعد سے مبلغین امامیہ کو روشناس کروایا۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی تقریب: ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

حجۃ الاسلام و المسلمین سید جاوید حسین شیرازی نے خمس کے فقہی پہلوؤں پر گفتگو کی۔

انہوں نے آیتِ "وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ..." کی روشنی میں واضح کیا کہ خمس محض مالی معاملہ نہیں، بلکہ تزکیۂ مال اور معاشرتی دینی ضروریات کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مبلغین کو ہدایت کی کہ خمس کے مسائل عملی طریقۂ کار سمیت، فقہی دقتِ نظر کے ساتھ بیان کریں۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی تقریب: ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

ڈاکٹر حسن عباس نے حالات حاضرہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے استکبار کے مقابلے میں مزاحمت کے فکری پس منظر پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے اور واقعۂ کربلا نے ثابت کیا کہ دین انفرادی عبادت تک محدود نہیں، بلکہ عدل و انسانی وقار کے دفاع کی ذمہ داری بھی عائد کرتا ہے۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی تقریب: ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

انہوں نے موجودہ دور میں امامِ امت شہید سید علی خامنہ ای سمیت مزاحمتی قیادت کی قربانیوں کو انہی اصولوں کے تسلسل سے تعبیر کیا اور مبلغین سے کہا کہ وہ نوجوان نسل کو قرآن و اہل بیتؑ کی روشنی میں حق و باطل کا شعور دیں۔ تلخ حوادث اوج و کمال کا لازمہ ہیں۔ یہ حوادث دردناک ضرور ہیں، لیکن مایوسی و ناامیدی کا باعث نہیں بلکہ جوش ولولے اور یک جہتی کا باعث اور فتح و نصرت کی علامت ہیں۔

یہ ورکشاپ مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کی جانب سے اس سہ ماہی کے تبلیغی سلسلے کی پہلی نشست تھی جس میں حجت الاسلام سرفراز حسینی نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔

مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی تقریب: ظلم کے سامنے استقامت اور حق گوئی سیرتِ اہل بیتؑ کا بنیادی وصف ہے، مقررین

یہ سلسلہ اگلے چند ہفتے تک جاری رہے گا جس میں صوبۂ پنجاب کے اکتیس اضلاع کے مبلغین امامیہ کے لیے علمی و تبلیغی ورکشاپس منعقد کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha